شہ سرخیاں
Home / پاکستان / مسلم لیگ﴿ن﴾ یوتھ ونگ کی شخصیات نے پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

مسلم لیگ﴿ن﴾ یوتھ ونگ کی شخصیات نے پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

حاصل پور﴿بیورو پاکستان﴾مسلم لیگ﴿ن﴾ یوتھ ونگ کی شخصیات نے پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ نواز شریف زاتی مفادات کے لئے زرداری گیلانی حکومت کا حصہ بنے ہوئے ہیں پنجاب کے حالات ابتر ہو گئے ہیں۔ورکرز کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔مقرریں۔تفصیل کے مطابق ان خیالات کے اظہار مسلم لیگ﴿ن﴾یوتھ ونگ نے چوہدری فلائنگ کوچ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری عبدالرشید سابقMPA ۔ طلحہ اویس جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ،ممبر پنجاب کونسل، وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی۔نوید اسلام جنرل سیکرٹری۔محمد اسلم خان تحصیل صدر۔ محمداقبال سینئر نائب صدر و دیگر نے پاکستان تحریک انصاف شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر طلحہ اویس نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ﴿ن﴾ اور وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سے بھی استعفٰی دے رہا ہوں۔کیونکہ نواز شریف زاتی مفادات کی خاطر حکومت نہیں چھوڑے ہیں۔ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مسلم لیگ میں گزارا۔ قید وبند کی صوبتں برداشت کیں۔ پرانے ورکرز کو نواز شریف کی غلط پالیسوں کی وجہ سے نظر انداز کیا جارہاہے۔ اور قربانی دینے والے کارکنوں کو پیچھے دھکیلنے کی وجہ سے ہم مایوس ہو چکے ہیں۔
مسلم لیگ ﴿ن﴾ اور PPP دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی ساتھی ہیں۔ جاوید ہاشمی نے جموریت کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔اور انکی زندگی عوام کیلئے کھلی کتاب ہے۔ پنجاب میں نواز شریف مسلم لیگ﴿ن﴾ کی حکومت ہونے کے باوجود حالات خراب ہو رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں چوری ڈکیٹی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں۔ چوہدری احسن نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ موجودا نظام کو تبدیل کرکے نیا نظام لایا جائے گا۔ دونوں جماعتیں کرپٹ ہیں۔اس موقع پر محمد شفیق۔چوہدری احمد فاروق۔ چوہدری عبدالخالق سابقہ ناظم ۔ناصر محمود کوچی سابقہ ناظم۔ چوہدری احسان احمد۔چوہدری محمد اختر۔ملک محمد عمران و دیگر اہم شخصیا ت موجود تھیں۔

About admin

Scroll To Top