شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بدعنوانی کے خلاف نیب کا بلاتفریق جہاد جاری رہے گا: چیرمین نیب

بدعنوانی کے خلاف نیب کا بلاتفریق جہاد جاری رہے گا: چیرمین نیب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نیب کے سامنے پاکستان کے مفادات کاتحفظ اور بدعنوانی کا خاتمہ ہے. چیئرمین نیب نے کہا کہ پنجاب میں کمپنیز اسکینڈل میں اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی ہوئی، بدعنوانی کے خلاف نیب کا بلاتفریق جہاد جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ اللہ اوراس کے رسولﷺکے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے، 70 برس میں پہلی بار بدعنوان عناصر سے پوچھ گچھ کی گئی. چیئرمین نیب نے کہا کہ اختیارات کے میرٹ اور شفافیت سےعمل درآمد نہ کرنے پرپوچھا گیا، نیب فیس نہیں کیس دیکھتا ہے، نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں. ان کا کہنا تھا کہ نیب کے سامنے پاکستان کے مفادات کا تحفظ اور بدعنوانی کا خاتمہ ہے، پنجاب میں کمپنیزاسکینڈل میں اربوں روپےکی مبینہ بدعنوانی ہوئی، جس پر کارروائی کی جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت شریف خاندان کے خلاف نیب میں‌ تحقیقات جاری ہیں، جن کے باعث ن لیگ کی جانب سے نیب پر متعدد بار تنقید بھی کی گئی.

error: Content is Protected!!