شہ سرخیاں
Home / علاقائی / نادرہ موبائل ٹیم چناب نگرمیں قومی شناختی کارڈ وں کےاجراکےلئےزائد وصولیا ں حاصل کرنے کے باوجود لاپرواہی کا مظاہرہ

نادرہ موبائل ٹیم چناب نگرمیں قومی شناختی کارڈ وں کےاجراکےلئےزائد وصولیا ں حاصل کرنے کے باوجود لاپرواہی کا مظاہرہ

چنیوٹ﴿بیوروچیف﴾نادرہ موبائل ٹیم چناب نگر میں قومی شناختی کارڈ وں کے اجرا کے لئے متعدد بار چنیوٹ اور اس کے گرد و نواح میں مختلف مقامات پر آ چکی ہے ۔اور شناختی کارڈبنوانے اور ترمیمات کروانے والے افراد سے زائد وصولیا ں کرنے کے باوجود لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شناختی کارڈوں پر اکثر افراد کے کوائف غلط درج کر دیئے گئے ہیںاور جن افراد نے پُرانے شناختی کارڈوں میں ترمیم کروانے کے لئے درخواست کی تھی ان کو دوبارہ پرانے کوائف کے ساتھ ہی نئے قومی شناختی کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔یادرہے چناب نگر میںیہ موبائل ٹیم ایک خاص سیاسی گروپ نے اپنے علاقے میں اپنی ووٹرلسٹ میں اضافہ کرنے کے لئے بلوائی تھی جس کی وجہ سے یہ موبائل ٹیم دوسرے شہریوں سے کبھی ٹائم ختم ہو جانے اور کبھی ڈیلی کوٹا ختم ہو جانے کے بہانے بناکر بہلا تی رہی ہے جس کی نشاندہی پہلے کی جا چکی ہے مگر انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہ کرتے ہوئے ان کی پشت پناہی کا ثبوت دیا جس کا نتیجہ آج چناب نگرسمیت ضلع چنیوٹ کے درجنوں افراد بھگت رہے ہیں جن کا نہ صرف ٹائم کا ضیاع ہوابلکہ تین تین سو روپے کا ٹیکہ بھی لگ گیا۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!