شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیر اعظم کی متنازعہ خبر کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت
loading...
وزیر اعظم کی متنازعہ خبر کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی متنازعہ خبر کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے چودہری نثار علی خان کو انگریزی اخبار کی خبر پرتحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کر تے ہوئے اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیرداخلہ چودہری نثار نے وزیر اعظم ہاوس میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر پر بات چیت کی گئی۔ زرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کو ہدایت کہ کہ متنازعہ خبر کے بارے میں تحقیقات جلد از جلد مکمل کی جائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہارکیا گیا تھا، جبکہ سیاسی وعسکری قیادت نے اس خبر کو رپورٹنگ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیا تھا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیر نگرانی متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا، تاہم زاہد حامد نے اس حوالے سے آج باضابطہ طور پر لاعلمی کا اظہار کردیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top