شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بھائی پھیرو:دھرنے دینے والے تبدیلی نہیں لاسکتے، مسلم لیگ پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر تبدیلی لائیں گے
loading...
بھائی پھیرو:دھرنے دینے والے تبدیلی نہیں لاسکتے، مسلم لیگ پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر تبدیلی لائیں گے

بھائی پھیرو:دھرنے دینے والے تبدیلی نہیں لاسکتے، مسلم لیگ پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر تبدیلی لائیں گے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) دھرنے دینے والے تبدیلی نہیں لا سکتے۔مسلم لیگ پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر تبدیلی لائیں گے ۔2018میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ۔حزب اختلاف ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔ بھائی پھیرو اور گردو نواح کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے میاں نواز شریف نے بھائی پھیرو میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے دینے والے حزب اختلاف کے لوگ ملک کی ترقی کے دشمن ہیں ۔مسلم لیگ ن پورے ملک میں سڑکوں ،موٹر ویز اور کارخانوں کا جال بچھا رہیں ہیں ۔ان شا اللہ 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔نواز شریف نے بھائی پھیرو اور گردو نواح کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا ۔جلسہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اور ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں نے اپنے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم کی بھائی پھیرو آمد کا شکریہ ادا کیا اور علاقے کے مسائل پیش کئے۔جلسہ میں وقفہ وقفہ سے نواز شریف زندہ آ باد اور مسلم لیگ ن زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔پنڈال اور جلسہ گاہ کے راستوں کو خوبصورت بینروں سے سجایا گیا ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top