شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم آج ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہونگے
loading...
وزیراعظم آج  ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم آج ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم نوازشریف آج ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ گلوبل کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے وزیر اعظم نوازشریف وفد کے ہمراہ دو وزہ دورے پر آج ترکمانستان روانہ ہوں گےجہاں وہ اشک آباد میں ہونے والی پائیدار ٹرانسپورٹ سے متعلق گلوبل کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے گلوبل کانفرنس کا اہتمام اقوام متحدہ اور ترکمانستان نے مشترکہ طورپر کیا ہےکانفرنس میں دنیا بھر سے سربراہان حکومت ،وزرا سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے پندرہ سو کے قریب مندوبین شریک ہوں گے۔ کانفرس کے شرکاء دوہزار تیس کے پائیدار ترقی کے ایجنڈا میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے کردار پربحث کریں گے وزیر اعظم ترکمانستان کے صدر قربان بردی محمد یوف سے بھی ملاقات کریں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats