شہ سرخیاں
Home / پاکستان / نواز شریف جمہوریت کے نعرے اور سازشیں بھی کرتے ہیں: رحمان ملک

نواز شریف جمہوریت کے نعرے اور سازشیں بھی کرتے ہیں: رحمان ملک

فیصل آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف جمہوریت کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ اب کسی کوجمہوریت کے خلاف شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے۔

فیصل آباد کی تحصیل جڑانولہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور منصور اعجاز کو بغیر ویزہ آنے کی اجازت نہیں دینگے۔ میمو کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ میمو ایک دفتری دستاویز کہا جاتا ہے۔ انہہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حسین حقانی کے نام پر کسی نے بلیک بیری نکلوا کر منصور اعجاز سے رابطہ رکھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے اور فروری تک عملے کو دن رات معمور کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہ پیپلز پارٹی کو عوام نے پانچ سال کا مینڈٹ دیا ہے جسکو پورا ہونا چاہیئے۔ ن لیگ کو جب بھی موقع ملا انہوں نے جمہوریت کے پھیٹ پر چھرا گھونپا ہے اور جمہوری اداروں کی ٹانگیں کہھنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جمہوری استحکام کیلئے جو وعدے کیئے آج وہ سب بھول گئے ہیں۔ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی کامیابی دیکھ کر کچھ قوتیں جمہوریت کے خلاف ہو چکی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے جڑانولہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح بھی کیا

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!