شہ سرخیاں
Home / علاقائی / پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے قوم نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے

پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے قوم نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے

کھاریاں ﴿بیوروچیف﴾ سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ اور مسلم لیگ﴿ن﴾ڈنگہ کے سابق صدر میاں محمد اسلم نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے قوم نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے، گوجرانوالہ میں عوام کے ٹھا ٹھیں مارتے سمندر نے سونامی کا رخ موڑ دیا ہے، مسلم لیگ﴿ن﴾ سمندر ہے کسی ایک شخص کے جانے سے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، جاوید ہاشمی ہمیشہ مسلم لیگ﴿ن﴾ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ملتان راولپنڈی کی طرح نواز شریف کا مضبوط قلعہ ہے میں گوجرانوالہ کے شیروں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ مشکل وقت میں انہوں نے پارٹی میں نئی روح پھونکل دی ہے، گوجرانوالہ کے کامیاب جلسے نے پارٹی کو تقویت دی ہے، PPPبری طرح مسائل سے دو چار ہے، شہید محترمہ کی پارٹی کو زرداری نے ہائی جیک کر لیا ہے جس طرح مشرف نے ﴿ق﴾ لیگ کو نقصان پہنچایا اس طرح زرداری نے پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے، پنجاب میں مقابلہ ﴿ن﴾ لیگ اور تحریک انصاف کا ہوگا، پیپلزپارٹی کا بوریا بستر گول ہوچکا ہے

x

Check Also

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں ...

Connect!