شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستانی ویمن ٹیم ثنا میر کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گئی
loading...
پاکستانی ویمن ٹیم ثنا میر کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گئی

پاکستانی ویمن ٹیم ثنا میر کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گئی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ویمن ٹیم کی ثنا میر کی قیادت میں نیوزی لینڈ روانگی، ٹیم پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔ کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کوہرا کر اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 15 رکنی پاکستان ویمن ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ائیر پورٹ پہنچی جہاں سے غیرملکی پرواز کے ذریعے سے بذریعہ دبئی اور سڈنی نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر نے روانگی سے پہلے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کے دورہ پر جار ہی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط اور ٹاپ رینک ہے لیکن پاکستانی ٹیم اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیوزی لینڈکے ساتھ میچز فروری 2017ءمیں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری میں بہت مدد دینگے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats