شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب سے غسل سے دیا گیا
loading...
خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب سے غسل سے دیا گیا

خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب سے غسل سے دیا گیا

مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)دنیابھر میں حاجیوں کی واپسی مکمل ہونے اور قمری سال کے آغازکی مناسبت سے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب پیر کی صبح نمازفجر کے بعد ہوئی۔نئے ہجری سال کے حوالے سے غسل کعبہ کی تقریب پیر کو ہو ئی، کعبہ کے غلاف میں کشیدہ کاری کی مزید 4 نئی پٹیوں کا اضافہ کر دیا گیا۔
خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل دیگر معززین کے ہمراہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا سوا مہینہ قبل تبدیل کئے جانے و الے نئے غلاف کعبہ کو مز ید خو بصورت بنانے کے لئے اس میں کشیدہ کاری کی چار نئی پٹیوں کا اضافہ کیا ہے -یہ چار پٹیاں حجر اسود کے اردگردگولائی میں کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمانی پر اوپر سے نیچے اور گولائی میں اس کے علاوہ میزاب رحمت کے قریب لگائی گئی ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top