شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ سلمان حنیف ایم این اے
loading...
بھائی پھیرو:مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ سلمان حنیف ایم این اے

بھائی پھیرو:مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ سلمان حنیف ایم این اے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ جہاں سے امن اور سلامتی اور وطن کی محبت کا پیغام ملتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارسلمان حنیف ممبرقومی اسمبلی نے نواحی گاؤں ٹبہ میواتیاں میں مسجد رحمت العالمین ﷺ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں دینی مدارس اور مساجد نے لوگوں کو دین کی تعلیم دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ہمارا دین امن و آشتی کا دین ہے اور یہ تمام انسانوں کے لئے امن کا پیغام لے کر آیا ہے ہماری مساجداور مدارس لوگوں کو نظریہ پاکستان کی تعلیم دیتے ہیں اور ان سے اٹھنے والی قال قال رسول اللہ ﷺکی صدائیں لوگوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت پیدا کرتی ہیں ۔اس موقع پر مولانا محمد امداد اللہ ڈوگر ،چوہدری یعقوب، ڈاکٹر عبد الرزاق ، سردار محبوب الہی ڈوگربھی موجود تھے ۔ان راہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں ممبر قومی اسمبلی کی آ مد کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ان شا اللہ تعالیٰ اس مسجد سے علاقے بھر میں دینی تعلیم کو عام کرنے میں مدد ملے گی ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top