شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:واپڈا کی اوور بلنگ۔ شہری سراپا احتجاج۔
loading...
بھائی پھیرو:واپڈا کی اوور بلنگ۔ شہری سراپا احتجاج۔

بھائی پھیرو:واپڈا کی اوور بلنگ۔ شہری سراپا احتجاج۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)واپڈا کی اوور بلنگ۔ شہری سراپا احتجاج۔ رشوت نہ دینے پر غریبوں کو بھاری بل وصول ۔حکم امتناعی کے باوجود غریب بیوہ کا میٹر کاٹ دیا۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن واپڈ میں محکمہ واپڈا کے ملازمین کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو اوور بلنگ کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہر ماہ صارفین کو دو سو سے لے کر بارہ ہزار تک زائد یونٹس ڈال دیے جاتے ہیں جن کا بل ادا کرنا ان کی پہنچ سے باہر ہے۔بل کی عدم ادائیگی پر میٹر کاٹ کر صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ لیسکوسرائے مغل ،بھائی پھیرو اور جمبر کلاں کے دفاتر میں روزانہ ہزاروں صارفین اس وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔تھانوں میں غریب صارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروانا اور با اثر افراد سے پکڑے جانے پر معذرت کرنا محکمہ کے ملازمین کا وطیرہ بن چکا ہے۔ موضع جاگووالا چک 40 کے ایک غریب صارف رشید احمد کی بیوہ نے اعلی حکام کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ واپڈا کے اہلکاروں نے اس سے رشوت مانگی نہ دینے پر انہوں نے اوور بلنگ ڈال دی ۔وہ صحیح کروائی مگر وہ ہر ماہ بقایاجات ڈال کر اس ماہ اسے پھرہزاروں روپے کا بل وصول ہواہے۔بالآخر بیوہ نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا مگر گزشتہ روز واپڈا اہلکاروں نے حکم امتناعی کے باوجود میٹر کاٹ لیا اور پورے خاندان کو اندھیرے میں ڈبو دیا۔مظلوم خاندان نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ سب ڈویژن کے رشوت خور اہلکاروں کی چنگل سے اسے نجات دلائی جائے ۔اس طرح کے سینکڑوں صارفین اووربلنگ سے پریشان ہو کر واپڈا دفاتر کے درمیان فٹ بال بنے ہر ماہ اپنے بل ٹھیک کرواتے ہیں مگر اگلے ماہ وہ بل پھر لگ کر آجاتا ہے۔بل صحیح کر نے والا عملہ صارفین سے بھاری رشوت وصول کرکے بل صحیح کرتا ہے مگر اگلے ماہ پھر یہی گھن چکر شروع ہو جاتاہے ۔صارفین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ واپڈا عملہ کی زیادتیوں سے نجات دلائی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats