شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / برطانوی حکومتی جما عت ویسٹ مڈلینڈز برانچ کی مرکزی قیادت کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

برطانوی حکومتی جما عت ویسٹ مڈلینڈز برانچ کی مرکزی قیادت کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )برطانوی حکومتی جماعت کنزرویٹو پا رٹی ویسٹ مڈ لینڈز کے چیئرمین جم کو پر اور قا ئد حذب اختلا ف برمنگھم سٹی کونسل کونسلر رابرٹ ایلڈن کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام مقامی ہو ٹل میں کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض راجہ امجد خان اور جید چو ہدری نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر کنزرویٹو پارٹی ویسٹ مڈلینڈز کی مرکزی قیا دت کے علا وہ پا رٹی ممبران اور معزز کا روبا ری و سماجی شخصیا ت بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر چیئرمین کنزرویٹو پارٹی ویسٹ مڈلینڈز جم کو پر کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت میں اہم مقام حاصل کرنے کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ پا رٹی کا رکنان جما عت کا قیمتی سرمائیہ ہیں جن کی کو ششوں سے ہی مستقبل قریب میں بہتر نتا ئج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر قا ئد حذب اختلا ف برمنگھم سٹی کونسل کونسلر رابرٹ ایلڈ ن کا کہنا تھا کہ میٹرو میئر کے انتخابات میں کامیابی یقینی طور پر کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کو حاصل ہو گی جس کے لیے ہمیں ابھی سے اپنی کوششیں تیز کرنا ہو نگی ۔ انہو ں نے کہاکہ آمدہ الیکشن سے قبل ہمیں اپنی پو زیشن کو مقامی سطح پر مضبوط بنانا ہو گا جس کی بدولت ہی ہم مقامی حکومت میں اپنی حریف جما عت کو شکست فاش سے دو چا ر کرسکتے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ کنزرویٹو پارٹی کے تمام کا رکنان اپنی اپنی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہو ئے جما عت کی مضبوطی اور اسے ہر نہج پر کامیاب بنا نے میں عملی اقداما ت سرانجام دیں ۔ پارٹی چیئرمین اور قا ئد حذب اختلا ف نے اس اہم عشائیہ اور نشست کے اہتمام پر راجہ امجد خان اور جید چو ہدری کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کیلیے جما عت کے لا ئحہ عمل پر اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...