شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بلدیاتی انتخابات:تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی ذمہ داری علیم خان کو دیدی
loading...
بلدیاتی انتخابات:تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی ذمہ داری علیم خان کو دیدی

بلدیاتی انتخابات:تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی ذمہ داری علیم خان کو دیدی

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے دس اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹیں فراہم کرنے کی ذمہ داری سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کو سونپ دی۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کو لاہور ، قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ، گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ان دس اضلاع میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین، اقلیت اورمختلف ونگز کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناؤ اور ٹکٹیں سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان جاری کریں گے۔تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پنجاب میں بھی جمع کرا دیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top