شہ سرخیاں
Home / پاکستان / مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی
loading...
مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی

مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی

لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ نون کے انٹراپارٹی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہوگی، ایک ہزارنوسوپچاس ارکان پر مشتمل جنرل کونسل مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو  پارٹی کا بلامقابلہ صدر بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں سینیٹر پرویز رشید، نہال ہاشمی، پیر صابر شاہ اور دیگر کاغذات جمع کرانے پہنچے جبکہ چیئرمین ن لیگ الیکشن کمیشن چودھری جعفر اقبال نے ان سے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھی پارٹی رہنماؤں نے ان کے کاغذات جمع کرائے، پارٹی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت اٹھارہ اکتوبر کو گیارہ بجے شروع ہوگا جبکہ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لئے کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اعظم نوازشریف کے زیر صدارت پارٹی الیکشن کے حوالےسے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے، انہیں بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب کیا جائے گا جبکہ حمزہ شہبازشریف کو پہلی مرتبہ پنجاب کی صدارت کا تاج ملنے کا امکان ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top