شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی
loading...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

دبئی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف جاری پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان جیت گیا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 56 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 3 ، یاسر شاہ نے 2 ، محمد نواز نے 2 اور وہاب ریاض 1نے  وکٹیں حاصل کیں۔دبئی میں جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا اسکور 2 وکٹوں پر 95 رنز تھا تاہم مارلن سیمیولز اسکور میں کوئی اضافہ کیےبغیر محمد عامر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز کا کیچ بنے۔سیمیولز کے بعد جرمین بلیک ووڈ بینٹگ کے لیے میدان میں آئے اور براوو کے ساتھ مل کر 21 رنز کا اضافہ کیا اور انھیں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد نواز نے آؤٹ کیا۔جرمین بلیک ووڈ نے 15 رنز بنائے تھے اور جب آؤٹ ہوئے تو ویسٹ انڈیز کا اسکور 116 رنز تھا۔ڈیرن براوو نے پہلی اننگز کی طرح اپنی ذمہ دارانہ بلے بازی کو جاری رکھا اور چائے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز تک پہنچادیا تھا۔چائے وقفے کے بعد براوو اور چیز نے اسکور کو193 رنز تک پہنچایا تھا کہ یاسر شاہ نے دونوں بلے بازوں کی 77 رنز کی شراکت کو ختم کردی اور پاکستان کو پانچویں کامیابی دلادی جس کے فوری بعد وہاب ریاض نے نئے آنے والے بلے باز ڈاؤریچ کو صفر پر آؤٹ کردیا۔براوو نے اپنی ذمہ دارانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور کپتان جیسن ہولڈر کے ساتھ مل کر کھانے کے وقفے سے قبل اپنی سنچری مکمل کی اور ویسٹ انڈیز کے لیے میچ میں کامیابی کے امکانات کو روشن رکھا لیکن یاسر شاہ نے طویل انتظار کے بعد ان کی 116 رنز کی شاندار اننگز کا خاتمہ کرکے پاکستان کو بڑی کامیابی دلادی۔براوو اور ہولڈر کے درمیان 69 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور جب براوو 263 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 82 رنز درکار تھے۔ویسٹ انڈیز کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز تھا اور جیت کے لیے 69 رنز درکار تھے۔بشو کو محمد نواز نے آؤٹ کیا جبکہ کمنز مصباح الحق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز گبرائیل تھے جنہیں سرفراز احمد نے رن آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان نے اظہرعلی کے آؤٹ ہوئے بغیر 302 رنز کی بدولت 3 وکٹوں پر 579 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی جبکہ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر بشو کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے صرف 123 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوئی تھی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 357 رنز بنائے تھے اور 222 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top