شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / برطانوی حکومت نے پاکستان مخالف بھارتی پٹیشن مسترد کردی
loading...
برطانوی حکومت نے پاکستان مخالف بھارتی پٹیشن مسترد کردی

برطانوی حکومت نے پاکستان مخالف بھارتی پٹیشن مسترد کردی

برمنگھم(نمائندہ خصوصی)عالمی سطح پر بھارت کو ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ برطانیہ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے جواب میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی تعریف کر ڈالی۔بھارت نے پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن دائر کی تھی جس میں بھارت کی جانب سے برطانوی حکومت کو لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی مبینہ دہشت گردی کی مذمت کا مطالبہ کیا تھا جسے برطانوی حکام نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف اسلام آباد کی کوششیں قابل ستائش ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بڑی قربانیاں دی ہے اس تناطر میں بھارتی پٹیشن کی کوئی اہمیت نہیں ۔دوسری جانب امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کی کوشش جاری ہے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت سے خطے میں امن و استحکام قائم ہوگا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top