شہ سرخیاں
Home / پاکستان / گورنرسندھ کامصطفیٰ کمال پرجوابی حملہ
loading...
گورنرسندھ کامصطفیٰ کمال پرجوابی حملہ

گورنرسندھ کامصطفیٰ کمال پرجوابی حملہ

کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنرسندھ عشرت العباد نے پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے الزامات پر جوابی حملہ کیا ۔مصطفیٰ کمال کا نام لئے بغیر گورنر سندھ نے کہا کہ کسی کو 2012میں پتا چلا کہ اسکے پارٹی کے بڑوں کا تعلق را سے ہے،مگر وہ آدمی 2013 تک اسی جماعت کا سینیٹر بھی رہاوہ استعفیٰ نہیں دے رہا تھا لیکن کچھ لوگوں کی مدد سے استعفیٰ لیا گیا۔عشرت العباد نے مزید کہا کہ اس شخص کو بلا کر پوچھا جائے کہ آپ کو معلوم ہو گیا تھا تو آپ کیوں خاموش رہے؟
یاد رہے گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کما ل نے گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کچھ عرصہ قبل تک مہاجر سیاست میں کلیدی کردار اد ا کرنا چاہتے تھے، انہو ں نے کہا کہ میں ان کا خیر خواہ ہوں اور مشورہ دیتا ہوں کہ جونٹیوں پھرے کباب سے دور رہیں ۔ مصطفی کما ل نے مزید کہا کہ گورنر سندھ لوگوں کو میری پارٹی میں آنے سے روک رہے ہیں

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top