شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اگر ایک پیسہ بھی ہم پر کرپشن ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا،شہبازشریف
loading...
اگر ایک پیسہ بھی ہم پر کرپشن ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا،شہبازشریف

اگر ایک پیسہ بھی ہم پر کرپشن ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا،شہبازشریف

لاہور(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ( نون لیگ) کے بلامقابلہ نو منتخب صدر میاں محمد شہبا شریف نے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ” میں کراچی سے پشاور تک مسلم لیگی کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں ۔“۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین کا نام لیئے بغیر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہناتھا کہ دھرنے والوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی ہے ۔اسلام آباد کو بند کرنے کی آوازیں آرہی ہیں۔ اگر ایک پیسہ بھی ہم پر کرپشن ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔ جبکہ پی ٹی آئی والوں نے کروڑوں کے قرضے معاف کروائے ۔ میں خود کو وزیراعلی ٰ کی بجائے خادم ِاعلیٰ کہلوانا پسند کر تاہوں ۔پاکستان پر رحم کریں ۔چین نے ہمارے منصوبوں میں بڑی مدد کی ہے ۔ چین کو ہماری نسلیں یاد رکھیں گی۔بجلی کے منصوبوں ہپر دن رات کام جاری ہے ۔ 36ارب ڈالر صرف بجلی کے منصوبوں پر لگائے گئے ہیں۔ تحریک انصاف پاکستان کی دوست نہیں ہو سکتی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats