شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / سعودی عرب میں شہزادے کا سر قلم کردیا گیا
loading...
سعودی عرب میں شہزادے کا سر قلم کردیا گیا

سعودی عرب میں شہزادے کا سر قلم کردیا گیا

ریاض(ڈیسک نیوز)سعودی عرب میں شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر شہزادے کا سر قلم کردیا گیا، سعودی شہزادے نے فائرنگ کر کے شہری کو ہلاک کیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہزادے ترکی بن سعود کو ایک شہری کو قتل کے جرم میں سر قلم کیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہزادے کو عدیل بن سلیمان کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد باقاعدہ مقدمے کا آغاز ہوا، دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد مذکورہ عدالت نے شہزادہ ترکی بن سعود کو سزائے موت سنائی تھی۔نومبر 2012 میں شہزادہ ترکی بن سعود کا مقامی شہری عادل بن سلیمان سے جھگڑا ہوا تھا، جس میں ترکی بن سعود نے فائرنگ کرکے عادل بن سلیمان کو ہلاک کردیا تھا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top