شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سرائے مغل:روڈ ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے کئی گاڑیوں کے مسافروں کو گن پوائینٹ لوٹ لیا
loading...
سرائے مغل:روڈ ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے کئی گاڑیوں کے مسافروں کو گن پوائینٹ لوٹ لیا

سرائے مغل:روڈ ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے کئی گاڑیوں کے مسافروں کو گن پوائینٹ لوٹ لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل۔روڈ ڈکیتی کی واردات میں چارمسلح ڈاکوؤں نے درجنوں کاروں ،ٹرکوں اور گاڑیوں کے مسافروں کو گن پوائینٹ لاکھوں روپے کے سامان اور نقدی سے محروم کر دیا ۔تھانہ سرائے مغل پولیس نے درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔شہریوں کا اعلیٰ پولیس احکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کھنڈا موڑ کے رہائشی قاسم اور رمضان اپنی کار نمبرLEE 2715 پر گھر واپس جا رہے تھے کہ ہیڈ بلوکی روڈ پر مالی وال بند کے قریب ناکہ لگا کر دس مسلح ڈاکو ؤں نے درجنوں کاروں ٹرکوں اور بسوں کے مسافروں کو روک کر لوٹنا زشروع کر رکھا تھا ان مسافروں سے محمد امیرسے ،6500 ،محمد اسلم سے 3500 فقیر حسین سے 6200،ارشد زرگر سے 1700،اور موبائیل لوٹ لیے جب کار سوار وہاں پہنچے تو چار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پرباون ہزار روپے نقدی ،اسی ہزار روپے کیا چیک ،موبائیل فون اور سامان چھین لیا ۔موٹر سائیکل سوار محکمہ صحت کے ملازم محمد نواز سے 8400 نقدی ،سرکاری موبائیل اور ویکسین بھی چھین لی۔سرائے مغل پولیس کے ہیڈ بلوکی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو تحریری درخواست دی گئی مگر تا حال ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے مگر پولیس ڈکیتی کے مقدمات درج نہیں کرتی ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے ڈکیتی کے مقدمات درج کر کے انہیں انصا ف فراہم کیا جائے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top