شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بھارتی فورسز کا پاکستان پر بزدلانہ حملہ، معصوم بچے زخمی

بھارتی فورسز کا پاکستان پر بزدلانہ حملہ، معصوم بچے زخمی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیرالہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2بچے زخمی ہو گئے جبکہ پاک فوج نے اس کابھرپور جواب دیاجس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بدھ کو بھارتی فوج نے ایل او سی کے کیرالہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے 2بچے زخمی ہو گئے۔زخمی بچوں کا تعلق لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں پلائی سے ہے۔ پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب دیاجس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

x

Check Also

اےپی ایس کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ اےپی ...