شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / میاں نواز شریف کا پھولنگر آمد کے موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا،رانا مشتاق
loading...
میاں نواز شریف کا پھولنگر آمد کے موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا،رانا مشتاق

میاں نواز شریف کا پھولنگر آمد کے موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا،رانا مشتاق

بھائی پھیرو(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنما و سابق ناظم رانا مشتاق احمد خان نے نتھے خالصہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی ضلع قصور میں آمد کے موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا اور گردونواح سے ہزاروں افراد وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا وزیراعظم اس علاقے کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے کے کیلئے اہم اعلان کریں گے۔سابق ناظم نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ علاقے کے عوام کی تقدیر بدل دے گا اور عوام کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top