شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چونیاں:ڈراپ آؤٹ ختم کر کے داخلہ بڑھا کروزیراعلیٰ کے ویژن کو کامیاب بنائیں،کوثرپروین ڈی ای او
loading...
چونیاں:ڈراپ آؤٹ ختم کر کے داخلہ بڑھا کروزیراعلیٰ کے ویژن کو کامیاب بنائیں،کوثرپروین ڈی ای او

چونیاں:ڈراپ آؤٹ ختم کر کے داخلہ بڑھا کروزیراعلیٰ کے ویژن کو کامیاب بنائیں،کوثرپروین ڈی ای او

چونیاں(نامہ نگار)ڈراپ آؤٹ ختم کر کے داخلہ بڑھا کروزیراعلیٰ کے ویژن کو کامیاب بنائیں، زیادہ ڈراپ آؤٹ کرنے والے اساتذہ اور سربراہ ادارہ کوڈویژن بدر کیا جا رہا ہے، ایسے اساتذہ کوبطور سزادوسرے اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے،کوالٹی ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،محنتی اور فرض شناس اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قصورکوثر پروین نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں میں تحصیل چونیاں اور تحصیل پتوکی کے سربراہان ادارہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہشتم اور پنجم کے امتحانات کو کامیاب بنانے کیلئے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔سکولوں کو وائٹ واش کروائیں۔ صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔آئی ٹی لیب ہر حال میں فنکشنل ہونی چاہئے۔سرپرائز وزٹ میں اگر کوئی آئی ٹی لیب نان فنکشل پائی گئی تو سربراہ ادارہ اور آئی ٹی ٹیچر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے گورنمٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کو تحصیل کا بہترین ادارہ قرار دیتے ہوئے پرنسپل عاکف ندیم کی کارکردگی کو سراہا او ر سکول ٹیچر محمدافضل شاہین کو تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔بروقت ڈاک دفتر نہ پہنچانے والے والے ہیڈماسٹرز کی سرزنش کی اور آئندہ کوتاہی کی صورت میں انہیں ضلع بدر کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای اوسیکنڈری قصور عبدالحمید خاں نے دو تحصیلوں کے سربراہان ادارہ کو ہدایات دیں۔ تمام سربراہان ادارہ اور ٹیچریونین کے حاجی محمد اقبال کھرل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن کو کامیاب بنانے کے عزم کیساتھ مرد و خواتین اساتذہ کو پیکج گریڈ17اور گریڈ 18 دینے پر ڈی ای او سیکنڈری اور ای ڈی اوایجوکیشن قصو رکاشکریہ ادا کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top