شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کی کارروائی کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم
loading...
سپریم کورٹ کی کارروائی کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم

سپریم کورٹ کی کارروائی کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف نے پانامہ پیپرز پرسپریم کورٹ کی کاروائی کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ   بہتر ہوگا کہ اب عدالتی  فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق مشاورتی اجلاس کے بعد اپنے بیان میں وزیراعظم نےپاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی کارروائی کےآغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع دن سے اس معاملے پر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کا اعلان کیا اپوزیشن کی جانب سے چیف جسٹس کی سربراہی میں حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن کا مطالبہ بھی کسی ہچکچاہٹ کے بغیرتسلیم کیا لیکن خود اپوزیشن نے ٹی او آرز کا تنازعہ شروع کر کے سپریم کورٹ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی حکومت نے سپریم کورٹ کے خط کی روشنی میں انیس سو چھپن کے کورٹ آف انکوائری ایکٹ کو تبدیل کرنے اور کمیشن کو مزید طاقتور بنانے کے لئے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا لیکن اپوزیشن نے مسلسل منفی رویہ جاری رکھتے ہوئے آئینی اور قانونی تقاضوں کے برعکس متوازی بل پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ اب الیکشن کمیشن، لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے لایا جا چکا ہےجو فیصلہ ہوگا قبول کرینگے کیونکہ ہم  آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top