شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مصطفی آباد:یونین کونسل 5چھٹیانوالہ کے مخصوص نششتوں کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب
loading...
مصطفی آباد:یونین کونسل 5چھٹیانوالہ کے مخصوص نششتوں کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

مصطفی آباد:یونین کونسل 5چھٹیانوالہ کے مخصوص نششتوں کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) یونین کونسل 5چھٹیانوالہ کے مخصوص نششتوں کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، چوہدری محمد ارشد کسان کونسلر، ناصر رضوان یوتھ،جیتا مسیحااقلیتی، کشور سلطانہ و جمیلہ بی بی خواتین کونسلر کامیاب، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 5چھٹیانوالہ سے چیئرمین چوہدری خالد محمود کا پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب، چیئرمین خالد محمود، وائس چیئرمین ندیم احمد انصاری، مسلم لیگی رہنما محمد شفیق انصاری اور چوہدری محمد یٰسین نے چوہدری محمد ارشد کسان کونسلر، ناصر رضوان یوتھ،جیتا مسیحااقلیتی، کشور سلطانہ و جمیلہ بی بی کوبلا مقابلہ خواتین کونسلرز کو مبارکباد دی اور پورے پینل کو بلا مقابلہ کامیاب کروانے والے کونسلرز شکیل احمد دادا، چوہدری محمد رشید، چوہدری ذاکر حسین، ڈاکٹر محمد اقبال اور سعید احمد کا شکریہ ادا کیا، نو منتخب کونسلر حضرات نے کہا کہ ، چیئرمین خالد محمود، وائس چیئرمین ندیم احمد انصاری کی قیادت میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروائیں گے،

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top