شہ سرخیاں
Home / پاکستان / جنرل راحیل شریف فیلڈ مارشل نہیں بن سکتے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
loading...
جنرل راحیل شریف فیلڈ مارشل نہیں بن سکتے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

جنرل راحیل شریف فیلڈ مارشل نہیں بن سکتے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(بیوروچیف) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے کید رکواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے شہری عدنان سلیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنایا جائے اس کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے خاندان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کی بناء پر راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنایا جانا چاہئے تاکہ راحیل شریف ملکی حالات کے پیش نظر اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آئین میں فیلڈ مارسل بنائے جانے کی گنجائش ہے؟جس پر درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئین میں گنجائش موجود نہیں تاہم جنرل ایوب کی مثال موجود ہے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا مگر اب اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top