شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چائےوالاکادماغ اونچا ہوگیا ،ٹی وی چینل سے انٹرویوکے پچاس ہزارمانگ لئے
loading...
چائےوالاکادماغ اونچا ہوگیا ،ٹی وی چینل سے انٹرویوکے پچاس ہزارمانگ لئے

چائےوالاکادماغ اونچا ہوگیا ،ٹی وی چینل سے انٹرویوکے پچاس ہزارمانگ لئے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیاپرارشد چائے والانے ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویودینے کے لئے 50ہزارروپے مانگ لئے ۔ارشد چائے والاسے ایک نجی ٹی وی چینل کارپورٹراپنی ٹیم کے ہمراہ اس کاانٹرویوکرنے گیاتوپہلے توارشد خان نے ان کوانتظارکرایااوربعد میں خود صحافی سے ملنے کے بجائے ایک دوست کوبھیجاکہ اگر انٹرویوکرناہے توپچاس ہزارروپے فیس لوں گاجس کے بعد صحافی نے کہاکہ کل تک آپ کومیڈیانے بہت سہارادیاتوآخرکارارشد خان پانچ ہزارمیں انٹرویودینے پرتیار ہوگیا اوراس چینل کوانٹرویودیااوراپنے مستقبل کے اراد ےبتائےراتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا ارشد خان چائے والا دن بدن اپنے فینز کی تعداد میں اضافہ کرتاجا رہے ہے ۔کبھی کوئی پروپوز کرتا ہے تو کبھی کوئی اس کی نشیلی آنکھوں کی تعریف۔ امریکہ اور بھارت میں اسی کے چرچے ہیں اور پاکستان بھر میں یہی شخص ہر کسی کا موضوع سخن ۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اب پاکستانی سپر ماڈل نادیہ حسین نے ارشد خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے لڑکیوں کے معاملے میں اجتناب برتنا ہوگا ۔ نادیہ حسین نے مزید کہاکہ اگر ارشد فیشن اور گلیمر کی دنیا میں اپنے پائو ں جمانا چاہتا ہے تو اسے آزاد خیا ل ہونا ہو گا ۔ ان کا کہناتھا کہ ارشد کو چاہئے کہ وہ خواتین سے دور رہتے ہوئے پر وقار انداز میں اس نڈسٹری میں انٹری دے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top