شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دوسراٹیسٹ،پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
loading...
دوسراٹیسٹ،پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسراٹیسٹ،پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا گیا۔ابوظہبی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں بابر اعظم کی جگہ تجربہ کار بلے باز یونس خان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو آرام دیتے ہوئے راحت علی اور ذوالفقار بابر کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ریڈ بال سے بھی بڑا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخی ڈے اینڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد چھپن رنز سے شکست دی تھی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats