شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:وزیر اعظم پاکستان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا،رانا حیات ایم این اے
loading...
بھائی پھیرو:وزیر اعظم پاکستان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا،رانا حیات ایم این اے

بھائی پھیرو:وزیر اعظم پاکستان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا،رانا حیات ایم این اے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) وزیر اعظم پاکستان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور پورے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا ۔علاقے کی محرومیوں کاازالہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں نے بھائی پھیرو کے صحافیوں کی ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شہر بھر کے معززین ،سیاسی و سماجی کارکن اور بلدیاتی نمائندوں کی بھاری تعداد بھی موجود تھی ۔رانا حیات نے کہا کہ 29اکتوبر کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھائی پھیرو میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اس جلسہ میں نہ صرف بھائی پھیرو بلکہ ضلع بھر سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،بلدیاتی نمائندے اور مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہونگے یہ جلسہ بھائی پھیرو کے علاقے کی تقدیر بدل دے گا اور اس میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی منظوری لی جائے گی ۔عوام سے ترقیاتی کاموں کی تجاویز لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ شہر اور دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی ،ایک بہت بڑے جدید ہسپتال کی تعمیر ،گرلز اور بوائز ہائی سکول کی تعمیر ،شہر اور ہیڈ بلوکی روڈ کی تعمیر نو اور دیگر کئی ترقیاتی منصوبے زیر غور ہیں ۔پریس کلب بھائی پھیرو کے صدر شیخ خالد رفیق کے سوال کے جواب میں انہوں نے بھائی پھیرو شہر کے دیرینہ اور سب کے بڑے مسئلے گندے پانی کے نکاس کے حوالے سے بتایا کہ بھائی پھیرو شہر کو حقیقی معنوں میں پھولنگر بنانے کے لئے شہر کے گندے پانی کے نکاس کے لئے بڑے منصوبے کا اعلان کیا جائے گا اور شہر کے گندے پانی کو پختہ کھالوں کے ذریعے باہر نکالنے کے لئے منصوبہ بنایا جائے گا اور شہر کے اندر سے ناجائز تجاوزات اور اڈووں کو ختم کر کے رکشوں اور گاڑیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے لئے عوام سے رابطے تیز کر دیں

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats