شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پتوکی:موٹر وے پر سفر سے پہلے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں،ڈی ایس پی موٹروے
loading...
پتوکی:موٹر وے پر سفر سے پہلے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں،ڈی ایس پی موٹروے

پتوکی:موٹر وے پر سفر سے پہلے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں،ڈی ایس پی موٹروے

پتوکی (تحصیل رپورٹر )موٹر وے پر سفر سے پہلے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جاسکے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار کر تے ہو ئے مو ٹر وے پو لیس بیٹ 13جمبر کے ڈی ایس پی حاجی نذیرحسین اور ایڈمن آفیسر رانا خورشید احمد ، آپریشن آفیسر محمد عظیم نے پتوکی میں پیرا گون ہائی سکول میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر غیر ذمہ داری سے ڈرائیونگ کرنا اور سڑک کراس کرنا انتہائی خطرناک ہے۔ اس سلسلہ میں عوامی شعور کی بیداری کیلئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے اور مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر خصوصی لیکچر دیئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے شہزاد یو سف اور عابس رضا نے ملٹی میڈیا کے ذریعے طلباء کو مختلف ہدایات دیں اور محتاط ڈرائیونگ اور سڑک کراس کرنے کے متعلق بریفنگ بھی دیں انہوں نے کہا کہ گا ڑیوں کے ٹائر ہمیشہ چیک کریں پرانے اور گھسے پٹے ٹائر بالکل استعمال نہ کریں ۔ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں تا کہ کسی بھی بڑے نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے ۔ اس موقع پر پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، حاجی محمد ارشد گولڈن، شیخ احسن سلیم، میاں جاوید اقبال، شیخ آصف سعید، فاروق علی سندھو، چوہدری افضل جٹ اور سکول کے پرنسپل سیف اللہ جمیل اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top