شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / راحت فتح کا نصرت فتح علی خان کے نام سے میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان
loading...
راحت فتح کا نصرت فتح علی خان کے نام سے میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان

راحت فتح کا نصرت فتح علی خان کے نام سے میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ شوبز)معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے لیجنڈ نصرت فتح علی خان کے نام سے دو ہزار سترہ میں میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا۔ راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی بیسویں برسی کی تقریبات کیلئے ورلڈ ٹور کریں گے۔لاہور میں اداکار شان کے ہمراہ گلوکار راحت فتح علی خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کو دکھا نا ہے کہ یہاں سیاسی جلسوں کے علاوہ موسیقی کی محافل بھی ہوتی ہیں، جبکہ نصرت فتح علی خان کا مشن ادھورا رہا تو اس کا نقصان ملک کو ہوگا۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر اڑتالیس ممالک میں کنسرٹ کریں گے، جبکہ ورلڈ ٹور کا آغاز جنوری کے دوسرے ہفتے سے کیا جائے گا۔ وہ محب الوطن ہیں، جہاں پاکستان کی عزت کا سوال آئے گا ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاست کے ساتھ ساتھ فن کی قیادت کی بھی ضرورت ہے۔ راحت فتح علی کا نصرت فتح علی خان کے نام سے شوز دنیا بھر میں منعقد کرنا احسن اقدام ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top