شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سبی:شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر
loading...
سبی:شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

سبی:شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

سبی(نمائندہ خصوصی ) شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نالیوں کا پانی ابل کر سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا شہر کے مختلف علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ جمعدار سے نالیاں صاف کرانے پر مجبور میونسپل انتظامیہ خا موش تماشائی شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق شہر سبی جو کبھی ایک خوبصورت اور صاف ستھرا شہر ہوا کرتا تھا آجکل یہی شہر سبی میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث جا بجا گندگی کے ڈھیروں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے سڑکیں صاف ہیں اور نہ ہی گلیاں نالیوں کا پانی ابل کر گلیوں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے جس کے باعث شہرمیں مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے میونسپل کمیٹی اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی اپنی اپنی گلیوں کی نالیاں پرائیویٹ جماندار سے رقم کی ادائیگی کے عوض صاف کرانے پر مجبور ہیں جو کہ میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے میونسپل کمیٹی اور عوامی نمائندوں کی غیر ذمہ داری اور غیر توجہی کے باعث نالیوں سے اٹھنے والے تعفن سے بیماریاں پھیلنے کے اندیشے سے بھی موصوف کو کوئی پرواہ نہیں شائد انہیں صفائی پسند ہی نہیں اور یہ جان بوج بوجھ کر شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں انکی اس کارکردگی پر عرصہ دراز تک یادرکھے اور یہ پھر ووٹ مانگنے شہریوں کے دروازوں پر آئیں

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top