شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پیپلزپارٹی کا کپتان کے دھرنے کا حصہ بننے سے صاف انکار
loading...
پیپلزپارٹی کا کپتان کے دھرنے کا حصہ بننے سے صاف انکار

پیپلزپارٹی کا کپتان کے دھرنے کا حصہ بننے سے صاف انکار

اسلام آباد(بیوروچیف)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں عمران خان نے سولو فلائٹ لی، ان کے احتجاج  میں شریک نہیں ہوں گے، ادھرقمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ دھرنے دینے والوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد میں رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے میڈیا کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے مطابق پاناما ٹی او آرز بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا، اسی فیصلے پر قائم ہیں اور کسی دھرنے کا حصہ نہیں بن رہے۔دوسری جانب حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو چارج کرکے حکومت پر پریشرضرور ڈالےلیکن  توڑ پھوڑ سے گریز کیا جائے، جواب میں حکومت بھی تشدد سے باز رہے۔قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے چاروں مطالبات حکومت تسلیم کر لے تو معاملات آسانی کی طرف چلے جائیں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top