شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دنیا کے دوسرے بہترین بلےبازقرار
loading...
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دنیا کے دوسرے بہترین بلےبازقرار

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دنیا کے دوسرے بہترین بلےبازقرار

دبئی (نمائندہ سپورٹس)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ یونس خان ٹیسٹ میچز میں دنیا کے دوسرے بہترین بلےباز بن گئے۔ بولرز میں یاسرشاہ نے 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار سنچری بنانے پر یونس خان کو انعام مل گیا، آئی سی سی رینکنگ میں یونس خان تین درجے چھلانگ مار کردوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔یونس خان نےابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سو ستائیس اور دوسری میں انتیس رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔ مصباح الحق چھیانوے رنزکی اننگزکھیل کرٹاپ ٹین میں واپس آگئے، مصباح الحق کا دسواں نمبر ہے۔ابوظہبی میں دو نصف سنچریاں اسکور کرنے والے اسد شفیق چودھویں نمبر پر موجود ہیں۔ دس وکٹیں لے کرمین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے والے یاسرشاہ دنیا کے پانچویں بہترین بولر بن گئے۔رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی ٹیم پہلے، پاکستان دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے یونس خان 3 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چوتھے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پانچویں، بھارت کے اجنکیا ریحانے چھٹے، آسٹریلیا کے ایڈم ووجز ساتویں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارٹر نویں اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top