شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کواسلام آباد بندکرنےسے روک دیا
loading...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کواسلام آباد بندکرنےسے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کواسلام آباد بندکرنےسے روک دیا

اسلام آباد(بیوروچیف)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت بلاک کرنے سے روک دیا، جج کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے دھرنا کرنا ہی ہے تو پریڈ گراونڈ میں کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے دو نومبر کے دھرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کی طرف سے دو نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، آئے روز کے احتجاجی جلوسوں اور مظاہروں کے باعث اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق غصب ہورہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک یا پریڈ گراونڈ فراہم کرے اور تحریک انصاف کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی احتجاجی سرگرمیاں مقررہ جگہ تک محدود رکھے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق اور روز مرہ کے معمولات جاری رکھ سکیں۔درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے  اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جج شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو نومبر کو شہر میں نہ تو کنٹینر لگیں گےاور نہ بچوں کے اسکول بند ہونگے جبکہ عدالت اور اسپتال بھی کھلے رہیں گے پی ٹی آئی نے دھرنا کرنا ہی ہے تو پریڈ گراونڈ میں کریں  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ تھرڈ اور ریزرو ایپمائر عدالتیں ہی ہیں عدالت نے اکتیس اکتوبر کو عمران خان کو بھی وضاحت کے لئے طلب کرلیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top