شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اداکارہ نیئر سلطانہ کو پرستاروں سےبچھڑے24سال بیت گئے
loading...
اداکارہ نیئر سلطانہ کو پرستاروں سےبچھڑے24سال بیت گئے

اداکارہ نیئر سلطانہ کو پرستاروں سےبچھڑے24سال بیت گئے

لاہور(نمائندہ شوبز)سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ نیئر سلطانہ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 24 سال بیت گئے،مگر سادہ اور معصوم اداکارہ کی اداکاری کو آج بھی دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہے۔پاکستانی فلم اندسٹری کی ملکہ جذبات، نیئر سلطانہ ،فلم میں جذباتیت کا رنگ گھولنے والی ادارکارہ آج بھی فلمی شائقین کے دلوں پرراج کرتی ہیں۔سانولی سلونی ، معصوم صورت، نیئر سلطانہ اداکاری کے جوہر دکھا کر فلم بینوں کو آبدیدہ کرنے کی صلاحیت سے مالا مال تھیں۔ نیئر سلطانہ کی فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی فلموں میں ” ثریا ، دیوداس ، سہیلی ، باجی ، اور سزا” جیسی فلمیں شامل ہیں،جو آج بھی اگر سینیما کی زینت بنیں تو شائقین اسے دیکھنا چاہیں گے. نیئر سلطانہ کا اصل نام طیبہ تھا اور وہ 1937 ء میں بھارت کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں،فلمی بینوں کے دلوں پر راج کرنیوالی نئیر سلطانہ نے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔شوہر درپن کی وفات کے بعد کٹھن حالات کا مقابلہ کیا،زندگی نے ایک خوفناک موڑ لیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں ،درد اور تکلیفوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنیوالی نئیرسلطانہ آخرکار 27 اکتوبر 1992 کو لاکھوں دلوں کو افسر دہ کر کے سفر آخر پر روانہ ہوگئیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top