شہ سرخیاں
Home / پاکستان / جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں چیف آف آرمی اسٹاف بننے کے بعد اضافے کی بجائے کمی
loading...
جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں چیف آف آرمی اسٹاف بننے کے بعد اضافے کی بجائے کمی

جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں چیف آف آرمی اسٹاف بننے کے بعد اضافے کی بجائے کمی

لاہور(پاک نیوز) جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں چیف آف آرمی اسٹاف بننے کے بعد اضافے کی بجائے کمی ہوئی ہے۔ آئندہ چند روز میں وہ اپنے اثاثے ظاہر کر دیں گے جن میں ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد شامل ہوگی ۔ تفصیلات کیمطابق چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل راحیل شریف نے کوئی جائیداد نہیں بنائی بلکہ انہوں اپنا سب سے قیمتی رہائشی پلاٹ جس کی مالیت کروڑوں روپے بیان کی جاتی ہے ، آرمی کے شہداء فنڈ میں دے دیا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے سیلری اکؤنٹ کے سوا قابل ذکر رقم کا حامل کوئی دوسرا بینک اکاؤنٹ موجود نہیں ہے ۔ موروثی جائیداد کے علاوہ صرف اس جائیداد کے مالک ہیں جو فوجی افسروں کو ان کی خدمات کے عوض حکومت کی طرف سے دی جاتی ہے ۔ اس جائیداد میں سے بھی انہوں نے اپنا سب سے قیمتی اثاثہ جو ایک مہنگی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ کی شکل میں موجود تھا آرمی کے شہداء فنڈ کو تحفہ کے طور پر منتقل کر دیا ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تاحال آئی یس پی آر نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے ، آئندہ چند روز میں آرمی چیف اپنے اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لے آئیں گ

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top