شہ سرخیاں
Home / پاکستان / دفعہ 144کےکل ایک سو چوالیس ٹکڑے کردوں گا،شیخ رشید
loading...
دفعہ 144کےکل ایک سو چوالیس ٹکڑے کردوں گا،شیخ رشید

دفعہ 144کےکل ایک سو چوالیس ٹکڑے کردوں گا،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہےکہ ن لیگ اپنی اصلیت پر آگئی ہے۔دفعہ 144کےکل ایک سو چوالیس ٹکڑے کردوں گا۔اسلام آباد میں میڈیاسے بات کرتے ہوئےشیخ رشید کھل کر بولے۔انھوں نےکہاکہ 2نومبرکوراولپنڈی بھی بند ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ چاندنی چوک سے لےکر اسلام آباد تک سب بند کردیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ چور،ڈاکو،لٹیرے ہمارے شرفا کے گھروں میں داخل ہورہے ہیں۔انھوں نے زور دے کر کہاکہ کل کے جلسے میں دفعہ ایک سو چوالیس کے 144 ٹکڑے کردوں گا۔شیخ رشید نے واضح کیاکہ حکومت کچھ بھی رلے،پیچھےہٹنےوالےنہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جیل گیا توپانامالیکس پرلکھوں گا۔شیخ رشید نے کہاکہ ابھی تو ہم نے کچھ کیا ہی نہیں،کل لال حویلی سے اپناکام شروع کریں گے۔شیخ رشید نے بتایاکہ پہلےنوازشریف اورشہبازشریف کالحاظ کرتاتھا۔ آج کےبعد ان کوان کی اصلیت دکھاؤں گا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats