شہ سرخیاں
Home / پاکستان / کوئی طاقت2نومبرکادھرنا نہیں روک سکتی،عمران خان
loading...
کوئی طاقت2نومبرکادھرنا نہیں روک سکتی،عمران خان

کوئی طاقت2نومبرکادھرنا نہیں روک سکتی،عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف):2نومبر کو دھرنا کامیاب بنانے کے لئے  پی ٹی آئی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے۔اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ نوازشریف کو کبھی جمہوریت کی سمجھ نہیں آئی،انہوں نےنظریہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے باریاں لیکر ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ 2 نومبر کو ملک کی تقدیربدل دیں گے۔ پولیس نے کچھ غلط کیا توقوم آپ کو نہیں چھوڑے گی۔سیاستدان کھیل اورسیاست کو الگ رکھیں۔ نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے کیس چھوڑنے کیلئے ڈرایا دھمکایا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،ماہر قانون دان بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کسی کو سنے بغیر فیصلہ نہیں دیا جاسکتا۔ہائیکورٹ کا فیصلہ یک طرفہ اور جانبدار ہے۔نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ  جسٹس شوکت عزیزصدیقی   نے اختیارات سے باہر نکل کر فیصلہ دیاجبکہ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ قانون کےتحت کسی کو سنے بغیر فیصلہ  دیا ہی نہیں جا سکتا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top