شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بھارتی جارحیت مزید برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم
loading...
بھارتی جارحیت مزید برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم

بھارتی جارحیت مزید برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیاجائےگا۔وزیراعظم نےبھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باونڈر ی کے چپراڑاورہرپال سیکٹر جبکہ لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہےاپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اگر یہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیاجائےگا ہم نے ہرممکن حد تک تحمل کامظاہرہ کیاخطے کے امن کےلئے ہماری خواہش کو کمزوری تصورنہ کیاجائےہم امن پسندقوم ہیں اورتمام تنازعات کامذاکرات کے ذریعے حل پر یقین رکھتے ہیں ذمہ دار خودمختار ریاست کی حیثیت سے جنوبی ایشیا کے خطے میں علاقائی امن واستحکام اورمشترکہ ترقی وخوشحالی پریقین رکھتے ہیں بھارت کی جانب سے ہماری کوششوں کا موثر جواب نہ دینا افسوسناک ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے فوجیوں کوجنگ بندی معاہدےکرنے، سرحد کے قریب دیہات کو دانستہ ہدف بنانے سے گریز کریں اور ورکنگ باونڈری و لائن آف کنٹرول پر امن کے قیام یقینی بنانے کی ہدایت کرے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top