شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / قومی ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپینزٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی
loading...
قومی ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپینزٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی

قومی ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپینزٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی

انٹن(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپینزٹرافی کےسیمی فائنل کیلیےکوالیفائی کرلیا۔ گرین شرٹس نے آخری گروپ میچ میں شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے چین کو چار، صفر سے روند ڈالا۔ حسیم خان نے دو گول کیے۔ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے آخری میچ چین کیخلاف کھیلا۔ اہم ترین میچ میں گرین شرٹس چھائے رہے۔ چین کے کھلاڑیوں کی ایک نہ چل سکی۔کھیل کے اختتام تک پاکستان نے چار گول اسکور کئے۔  چین کی طرف سے کوئی گول نہ ہو سکا۔ حسیم خان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول کئے۔ایونٹ میں پاکستان کو ملائیشیا اور بھارت نے ہرایا۔ جبکہ جنوبی کوریا،جاپان اور چین کیخلاف کامیابیوں نے فائنل فور میں رسائی دلا دی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top