شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اسلام آباد اور راولپنڈی سیل،،لال حویلی جلسہ کی جگہ بدلنے پر غور
loading...
اسلام آباد اور راولپنڈی سیل،،لال حویلی جلسہ کی جگہ بدلنے پر غور

اسلام آباد اور راولپنڈی سیل،،لال حویلی جلسہ کی جگہ بدلنے پر غور

اسلام آباد(بیوروچیف)عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج سے پہلے آج کی ریلی روکنے کے لئے قانون حرکت میں آگیا، جڑواں شہروں کو سیل کردیا گیا۔ راستے پڑ ے کنٹینر اور ہر طرف رکاوٹیں ہیں ۔راولپنڈی میں شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔ آنے جانے والوں کی سخت ترین نگرانی کی جارہی ہے تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ گھر میں موجود نہیں، اطلاعات کے مطابق وہ نظر بندی یا گرفتاری کے امکان کے پیش نظر اپنے ایک دوست کی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اطراف میں بھی بھاری نفری تعینات ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین تقریبا نظر بند ہیں جبکہ آج باقاعدہ نظر بندی یا گرفتاری کا بھی امکان ہے۔صورتحال کے پیش نظر عوامی تحریک کا آج لال حویلی جلسہ اور ریلی کا انعقاد گومگوں کا شکار ہے جبکہ عمران خان نے بنی گالہ سے کارکنوں سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شیخ رشید اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے جس میں جڑواں شہروں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لال حویلی جلسہ کی جگہ کی تبدیلی پر بھیغور کیا گیا۔ عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے سربراہان نے دیگر پارٹی رہنماؤں سے بھی رابطے کئے ہیں جن میں مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats