شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پھولنگر:کرپشن اور لوٹ مار کے سب سے زیادہ متاثر کروڑوں کسان ہیں۔چوہدری نثار
loading...
پھولنگر:کرپشن اور لوٹ مار کے سب سے زیادہ متاثر کروڑوں کسان ہیں۔چوہدری نثار

پھولنگر:کرپشن اور لوٹ مار کے سب سے زیادہ متاثر کروڑوں کسان ہیں۔چوہدری نثار

لاہور (پریس ریلیز) منصورہ لاہور کے آڈیٹوریم چاروں صوبوں سے آئے کسان بورڈ کی جنرل کونسل کے ممبران کے پر ہجوم اجلاس سے خطاب کرتے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ ملک کے تمام اداروں اور طبقات کے ساتھ ہونے والی کرپشن کو ختم کرنے اور کسانوں کے مطالبات منوانے کیلیے جماعت اسلامی ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کا بھرپور ساتھ دے گی ۔اجلاس اور نئے عہدیداروں کے حلف کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری نثار احمد اور سیکرٹری جنرل ارسلان خاں خاکوانی نے کہا کہ شوگر ملوں ،کاٹن ملوں اور رائس ملوں نے لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ۔گنے ،دھان ، کپاس,تمباکو اور سبزیات کی فصلوں کو اُونے پونے خرید کر کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور شوگر ملوں نے اُوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے ،کنڈوں میں ہیرا پھیری کر کے گنے کے ریٹ کم کر کے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ اس کے علاوہ کسانوں سے متعلقہ سرکاری محکمے پولیس، محکمہ ریوینو ، محکمہ انہار ، محکمہ زراعت ، کھاد کمپنیاں ، کیڑے مار ادویات بنانے والی کمپنیاں ، بیج بنانے والی کمپنیاں بھی اپنی اپنی جگہ پر کرپشن کر کے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے میاں نوا ز شریف ، آصف علی زرداری ،عمران خاں ، جہانگیر ترین، چوہدری برادران سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی زیر اثر شوگر ملوں اور محکموں میں کرپشن اور لوٹ مار بند کرائیں اور عہد کریں کہ وہ ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ کر کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان عہد کرتا ہے کہ وہ کروڑوں کسانوں کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی زیادتیوں اور کرپشن کو بند کرانے کے لئے ملک گیر تحریک چلائے گا کیونکہ کرپشن اور لوٹ مار دیمک کی طرح ہماری معیشت کو چاٹ رہی ہے،اور کرپشن سے سب سے زیادہ ملکی آبادی کا ستر فی صد کاشتکار ہیں۔گزشتہ روز حلف اٹھانے والوں میں چئیرمین جام حضور بخش ،سیکرٹری جنرل ارسلان خاں خاکوانی ،سینئر نائبصدر محمد ریاض ساھی ،نائب صدر کے پی کے سے رضوان اللہ خاں،نائب صدر امان اللہ چٹھہ ،نائب صدر چوہدری منظور احمد گجر،حافظ حسین احمد،ڈاکٹر عبدالجبار،سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان، پنجاب ساؤتھ فیاض الحسن بھٹہ ،پنجاب سنٹرل چوہدری شوکت علی ،نارتھ پنجاب صوفی ریاض وڑائچ ،سنٹرل کے پی کے سابق ایم پی اے عنایت الرحمان خاں،سائتھ کے پی کے فتح اللہ خاں میاں خیل،مرکزی صدر نثار احمد خاں نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ سال کو توسیع و تنظیم کا سال قرار دیا گیا ہے اور اس تحریک کو تیز تر کرنے کیلیے کسان بورڈ میں نوجوان،متحرک اور با اثر کسانوں کو عہدیداران مقرر کیا گیا ہے۔ اور پورے پاکستان کے مقامی عہدے داران کو پچیس فیصد یونین کو نسلوں اور دیہاتوں میں تنظیم سازی کا ہدف دے دیا گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبوں ، ڈویثرنوں ، اضلاع تحصیلوں اور تھانوں کی سطح پر پہلے ہی تنظیم سازی مکمل کی جا چکی ہے اور کئی مثالی اضلاع میں یونین کو نسلوں اور دیہاتوں میں بھی تنظیم مو جود ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ کسان بورڈ بھی کرپشن فری پاکستان کی تحریک میں بھرپورحصہ لے گاور جلد ہی چاروں صوبوں کی جنرل کونسلوں کے مشورے سے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats