شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو 26 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
loading...
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو 26 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو 26 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ چودہ دن میں معافی مانگیں یا چھبیس ارب روپے ہرجانہ دیں۔ نوٹس کوریئر کے ذریعے بھجوایا گیا۔ کوریئر کمپنی کی رسیدوں کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جاوید صادق کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر الزامات لگائے تھے کہ وہ شہباز شریف کے فرنٹ مین ہیں۔ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مصطفٰے رمدے ایڈووکیٹ کے ذریعے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ جاوید صادق کو کوئی کام نہیں دیا گیا۔ عمران خان بے بنیاد الزامات پر چودہ روز میں معافی مانگیں بصورت دیگر چھبیس ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔ عمران خان کو نوٹس انکے تین پتوں پر بھجوائے گئے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats