شہ سرخیاں
Home / پاکستان / شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری
loading...
شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری

شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری

لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گرفتاری کے لیے پولیس کو احکامات جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے پہلے ہی چھاپے مار رہی ہے۔ حکومت پنجاب نے سربراہ عوامی مسلم لیگ کو دوپہر دو بجے سے پہلے گرفتار کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب حکومت کسی بھی صورت شیخ رشید کو لال حویلی کے باہر جلسہ کرنے سے روکنا چاہ رہی ہے۔اسی لیے لال حویلی کے باہر کل رات سے ہی کریک ڈاون شروع کر دیا گیا تھا۔ لال حویلی راولپنڈی کے اردگرد کنٹینرز لگا کر تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ جلسے کے لیے سامان لے کر جو ٹرک لال حویلی پہنچا تھا اسے بھی سامان اتارنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس نے ساونڈ سسٹم کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top