شہ سرخیاں
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں تبدیلی ن لیگ لائے گی،نواز شریف
loading...
خیبر پختونخوا میں تبدیلی ن لیگ لائے گی،نواز شریف

خیبر پختونخوا میں تبدیلی ن لیگ لائے گی،نواز شریف

کوہاٹ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر اس صوبے میں تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو آپ یہاں نہ آتے۔ کے پی کے کتتا تبدیل ہوا ہے عوام بہتر جانتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تبدیلی ہم لے کر آئیں گے۔ کوہاٹ کو سوئی گیس کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتاہے۔ آج کوہاٹ کے لیے تاریخی دن ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گیس کی فراہمی 390 کروڑ خرچ آئے جو کوہاٹ کے عوام کے لیے کچھ بھی نہیں۔ نواز شریف اپنی جان آپ پر قربان کرتا ہے۔ انہوں نے کوہاٹ میں جدید ہسپتال بنانے کا  بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم کردی جائے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں جو حزب اختلاف ہے ان کو یہی فکر کھائے جا رہی ہے کہ 2018 تک اگر اسی طرح ترقی جارہی تو عام انتخابات میں انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ تین سال میں انہوں نے کے پی کے میں کیا کیا۔ صوبے کو کچھ نہیں دیا۔ 2018 میں یہاں بھی ہماری حکومت ہوگی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top