شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / انضمام الحق کاسعید اجمل کی کرکٹ میں مشروط واپسی کا عندیہ
loading...
انضمام الحق کاسعید اجمل کی کرکٹ میں مشروط واپسی کا عندیہ

انضمام الحق کاسعید اجمل کی کرکٹ میں مشروط واپسی کا عندیہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ تجربہ کار آف اسپنر سعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ ‘سعید اجمل نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترکارکردگی دکھائی، اگروہ اس کارکردگی کو تسلسل دینے میں کامیاب ہوتے ہیں تو انھیں ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور اگر وہ ٹیم میں واپس آتے ہیں تو یہ اچھا ہوگا’۔تاہم انضمام الحق نے واضح کیا کہ سلیکٹرز سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور انھیں صرف قومی ٹیم کی ضرورت کے مطابق منتخب کیا جائے گا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top