شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پھولنگر: نواز شریف کادور اقتدار پاکستان کی ترقی سلامتی اور استحکام کا ضامن ہے ،رانااقبال
loading...
پھولنگر: نواز شریف کادور اقتدار پاکستان کی ترقی سلامتی اور استحکام کا ضامن ہے ،رانااقبال

پھولنگر: نواز شریف کادور اقتدار پاکستان کی ترقی سلامتی اور استحکام کا ضامن ہے ،رانااقبال

بھائی پھیرو(نامہ نگار)اسیپکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اور ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں نے کہا ہے کہ آج میاں محمد نواز شریف کا بھائی پھرو میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ نواز شریف کادور اقتدار پاکستان کی ترقی سلامتی اور استحکام کا ضامن ہے جتنی تیز رفتار ترقی اور ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ(ن) کے دورے حکومت میں پایہ تکمیل کو پہنچے اُسکی مثال پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی گزشتہ روز اپنے کیمپ آفس واقع بھائی پھیرو میں صحافیوں اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ29 اکتوبر کو وزیراعظم پاکستان کی بھائی پھیرو آمد اس علاقے اور ان کے حلقے کے عوام کے لئے باعث فخر ہے انشاء اللہ بھائی پھیرو کا بچہ بچہ مائیں بہنیں بوڑھے اور جوان فخر پاکستان میاں محمد نواز شریف کا والہانہ استقبال کریں گے اور جلسہ مثالی اور تاریخی ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کیلیے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے مسلم لیگ(ن) وزیر اعظم پاکستان اور رانا اقبال اور رانا حیات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر دیگر مقررین رانا شہزاد اقبال اور سردار ارشد ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top