شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عمران خان نظر بند
loading...
عمران خان نظر بند

عمران خان نظر بند

اسلام آباد(بیوروچیف) انتظامیہ نے چئیرمین پی ٹی آئی کو ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کردیا ہے ، اسلام آباد کے مجسٹریٹ علی جاوید نے عمران خان کی نظربندی کے احکامات پی ٹی آئی چئیرمین کو دینے کی کوشش کی مگر کارکنان نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا۔اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کوعوامی مسلم لیگ کے جلسے میں جانے سے قبل ہی باضابطہ طور پر بنی گالہ میں نظر بند کردیا ہے اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر علی جاوید نظر بندی کے احکامات لے کر بنی گالہ پہنچے تو وہاں موجود مشتعل کارکنان نے انہیں چئیرمین کی رہائشگاہ میں داخل ہونے سے انکار کردیا ، کارکنان کا کہنا تھا کہ جب تک گرفتار کارکنان کو رہا نہیں کیا جاتا آپ کو اندر داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔اس موقع پر عمران خان کے قانونی مشیر عون چوہدری اور دیگر رہنماﺅں نے بنی گالہ کے باہر ہی ان کے ساتھ ملاقات کی اور ہدایت نامہ وصول کیا۔ اس موقع پر میڈٰیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر علی جاوید نے کہا کہ وہ عمران خان کو بتانے آئے ہیں کہ عدالتی احکامات کے بعد وہ اس طرح سے جلسہ اور دھرنا نہیں کرسکتے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top